کاروار5؍جون (ایس او نیوز)کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ، کی ایر کنڈیشنڈ سروس والی بسوں کے کرایے میں 6فیصداضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لگیج پر بھی 6فیصد سروس ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔اس اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہی کیا جارہا ہے۔اس بات کی اطلاع ضلع شمالی کینراکے زونل کنٹرولر کے دفتر سے جاری کی گئی ہے۔